جموںو کشمیر میں بی ڈی سی چناؤ ، کانگریس کا بائیکاٹ

   

جموں ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے جموں و کشمیر میں 24 اکٹوبر کو ہونے والے لاک ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈی سی) انتخابات میں حصہ لینے ابتداء میں رضامندی کے اظہارکے بعد آج اچانک اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے ان انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ اس اپوزیشن پارٹی نے اپنے اس فیصلہ کیلئے ریاستی انتظامیہ کے ناروا رویہ کو موردالزام ٹھہرایا اور کہا کہ اس کے کئی قائدین ریاست میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے زیرحراست ہیں چنانچہ انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ حق بجانب ہے۔