نئی دہلی 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے لوک سبھا کو مطلع کیا ہے کہ 5 اگسٹ کو دفعہ 370 کو حذف کئے جانے کے بعد جموںو کشمیر میںسنگباری کے واقعات میں کمی آئی ہے ۔ حکومت نے کہا کہ سنگباری کے 190 واقعات میں 765 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ یکم جنوری تا 4 اگسٹ سنگباری کے 4,361 واقعات پیش آئے تھے ۔