جموں۔کشمیر میں آج حراست سے رہا ہوں گے 3 مقامی لیڈران، امن بنائے رکھنے کا دینا ہوگا حلف نامہ

,

   

جموں۔کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے حراست میں لئے گئے تین لیڈران کو جمعرات کو رہا کیا جائے گا۔ افسران نے بدھ کی رات کو یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یاور میر، نور محمد اور شعیب لون کو ایک حلف نامے پر دستخط کرنے سمیت مختلف بنیاد پر رہا کیا جائے گا۔

میر پی ڈی پی کے رافع آباد اسمبلی سیٹ سے سابق ایم ایل اے رہ چکے ہیں جبکہ لون نے کانگریس کے ٹکٹ سے شمالی کشمیر سے انتخابات لڑاتھا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ انہوں نے بعد میں کانگریس چھوڑ دی تھی۔ انہیں پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد لون کا قریبی مانا جاتا ہے۔

نور محمد نیشنل کانفرنس کے کارکن ہیں۔ افسران نے بتایا کہ رہائی سے قبل نور محمد حلف نامے پر دستخط کریں گے اور امن اور اچھے سلوک کو برقرار رکھنے کا وعدہ کریں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ مرکزی حکومت کے 5 اگست کے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے اور ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے والی دفعہ 370 کی بیشتر دفعات کو ختم کرنے کے فیصلے کے بعد  لیڈران،  ، علیحدگی پسندوں ، کارکنوں اور وکیلوں سمیت ہزار سے زیادہ لوگوں کو حراست میں لیا گیاتھا۔