جموں جیل سے 7 پاکستانی دہشت گردوں کو منتقل کردینے کی عرضی

   

نئی دہلی 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت جموں و کشمیر آج سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی اور 7 پاکستانی دہشت گردوں کو جموں جیل سے یہاں تہاڑ جیل کو اِس بنیاد پر منتقل کردینے کی درخواست کی کہ وہ مخصوص نظریہ کے تربیت یافتہ قیدی ہیں۔ جسٹس ایل این راؤ اور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نے اِس عرضی پر مرکز اور حکومت دہلی سے جواب طلب کیا ہے۔ جموں و کشمیر حکومت کے اسٹانڈنگ کونسل شعیب عالم نے کہاکہ مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو جموں جیل سے نکالنے کی ضرورت ہے کیوں کہ وہ مقامی قیدیوں کی ذہن سازی کررہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ اگر تہاڑ جیل ممکن نہ ہو تو اُنھیں ہریانہ اور پنجاب کی کوئی دیگر ہائی سکیورٹی جیلوں کو منتقل کیا جاسکتا ہے۔اِس پر بنچ نے کہاکہ وہ اِس معاملے کی سماعت کرے گا اور 7 دہشت گردوں کو بھی نوٹس کی نقل فراہم کرنے کے لئے کہا۔