جموں میں سیکورٹی ایجنسیوں کی اعلیٰ سطح کی میٹنگ

   

جموں: جموں زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ نے چہارشنبہ کے روز یوم آزادی کی تقریبات کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطرایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں فوج ، بی ایس ایف ، سی آر پی ایف ، انٹیلی جنس ایجنسیوں کے آفیسران اور سیول انتظامیہ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔میٹنگ دوران اے ڈی جی پی نے آفیسران پر زور دیا کہ ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ڈرون مخالف اقدامات ، سرحدوں پر فوج کی تعیناتی اور حساس تنصیبات کے اردگرد اضافی فورسز کی تعیناتی ناگزیر ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یوم آزادی کی تقریبات کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے اور ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ کی سربراہی میں چہارشنبہ کے روز ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں فوج ، سی آر پی ایف اور سیول انتظامیہ سے وابستہ آفیسران نے شرکت کی۔