سری نگر: جموں وکشمیر سے رشوت کی بدعت کے قلع قمع کو یقینی بنانے کیلئے اے سی بی کی زور دار اور موثر مہم جاری ہے ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اے سی بی نے جموں وکشمیر میں سال رواں کے دوران اب تک رشوت خوروں کے خلاف زائد از ایک سو مقدمے درج کئے ہیں۔ اے سی بی نے جموں وکشمیر میں سال 2022 کے دوران اب تک رشوت لینے ، فنڈس میں غبن کرنے ، آمدنی سے زیادہ جائیداد ہونے وغیرہ جیسے مقدموں کے الزامات میں رشوت خوروں کے خلاف 111 ایف آئی آر درج کئے ہیں۔