جموں وکشمیر کو اب مخلوط طرز کی حکومت کی ضرورت نہیں: عمر عبداللہ

   

سری نگر، 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کو اب مخلوط طرز کی حکومت کی ضرورت نہیں،مخلوط حکومت میں ہاتھ بندھے رہتے ہیں، متواتر مخلوط حکومتوں کی وجہ سے ریاست اور ریاستی عوام کو کافی نقصان جھیلنا پڑا، اب کی بار یہاں ایک ہی جماعت کی حکومت قائم ہونی چاہئے تاکہ تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت و راحت کاری صحیح ڈھنگ سے ہو۔