جموں و کشمیر میں ریزرویشن سے متعلق بل راجیہ سبھا میں منظور

   

نئی دہلی: راجیہ سبھا نے جمعہ کو جموں و کشمیر میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)، درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) سے متعلق تین بلوں کو صوتی ووٹ سے منظور کرلیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے مقامی بلدیاتی اداروں میں او بی سی کو ریزرویشن فراہم کرنے سے متعلق جموں و کشمیر لوکل باڈیز قانون (ترمیمی) بل 2024پر بحث کا جواب دیا۔ اس کے ساتھ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر وریندر کمار نے آئین (جموں و کشمیر) شیڈول کاسٹس آرڈر (ترمیمی) بل، 2024 اور قبائلی امور کے وزیر ارجن منڈا نے ‘آئین (جموں و کشمیر) درج فہرست قبائل آرڈر (ترمیمی) بل ۔ 2024 پیش کیا۔ اس کے بعد ان تینوں بلوں کو ایوان نے ندائی ووٹ سے منظور کر لیا۔