سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی نے ہفتہ کی صبح جموں و کشمیر میں مختلف مقامات پر لگاتار دوسرے دن چھاپے مارے ہیں۔ این آئی اے نے ہفتہ کی صبح جموں و کشمیر اور چنڈی گڑھ میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے عسکریت پسندی سے متعلق مختلف کیسوں میں مارے جا رہے ہیں۔این آئی اے نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے چار اضلاع میں 14 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ این آئی اے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ این آئی اے نے جمعہ کے روز آر سی 05؍2022 این آئی اے؍ جے ایم یو کیس کے سلسلے میں کلگام، پلوامہ، اننت ناگ اور جموں اضلاع میں 14 مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ مقدمہ پاکستانی کمانڈورں کی شہ پر جعلی ناموں کے تحت کالعدم تنظیموں اور عسکری اعانت کاروں سے عسکری اور تخریبی کاروائیاں انجام دینے کی سازشوں کے متعلق ہے۔