جموں و کشمیر کے عوام کو خصوصی موقف کی تنسیخ کا فائدہ ہوگا

,

   

دو مرکزی علاقوں میں ریاست کی تقسیم مفید، صدر جمہوریہ کووند کا قوم سے خطاب
نئی دہلی ۔ 14 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے چہارشنبہ کے دن اپنے اس اعتراف کا اظہار کیا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو ریاست کے خصوصی موقف کی تنسیخ سے بے انتہا فائدہ پہنچے گا۔ دستور ہند کی دفعہ 370 کے تحت ریاست کے عوام کو خصوصی موقف حاصل تھا ۔ اس کی دو مرکز زیر انتظام علاقوں میں تقسیم سے بھی ریاستی عوام کو فائدہ پہنچنے کے امکانات ہیں۔ اپنے خصوصی یوم آزادی خطاب میں جو آج شام قوم کے نام کیا گیا تھا، صدر جمہوریہ نے کہا کہ جدید ہندوستان اس ہندوستان سے مختلف ہے جس میں مہاتما گاندھی سکونت اختیار کرتے اور کام کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کے مشورے انتہائی کارآمد تھے، ان کی جانب سے پائیداری کی تائید اور نظریاتی حساسیت اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزارنا ہمارے دور میں کسی چیلنج سے کم نہیں۔ جب ہم کارکنوں کے پروگرام کا تعین کرتے ہیں تو یہ ہمارے شہریوں اور ان کے خاندانوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے ۔ جب ہم برقی توانائی سے ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں تو ہمیں مضبوط زندگی حاصل ہوتی ہے۔ ہم گاندھیائی فلسفہ کو سرگرم زندگی میں استعمال نہیں کرسکتے۔