جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو بندوق اٹھانے کی ضرورت نہیں تھی:منوج سنہا

   

سری نگر،4 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں موجود بے پناہ وسائل کے پیش نظر نوجوانوں کو نوے کی دہائی میں بندوق اٹھانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ آج بھی کچھ لوگ اس خطے کے امن سے خوش نہیں ہیں لہذا وہ نوجوانوں کو مسلسل گمراہ کر رہے ہیں۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو اننت ناگ کے رانی پورہ مٹن علاقے میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیر بے پناہ وسائل و صلاحیتوں سے مالا مال ہے لہذا نوجوانوں کو (سال1991میں) بندوق اٹھانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ان کا کہنا تھا: ‘آج بھی کچھ لوگ اس خطے کے امن سے خوش نہیں ہیں وہ نوجوانوں کو مسلسل گمراہ کر رہے ہیں۔