جموں کا ٹیولپ گارڈن توجہ کا مرکز

   

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں کرشن چندر پارک میں تیار کیا گیا باغ گل لالہ رنگ برنگی ٹلپ سے کھل کر سیاحوں کا منتظر ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ اس باغ میں مختلف قسموں کے 14 ہزار 5 سو بلب لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام بلب ابھی پوری سے کھل نہیں گئے ہیں تاہم کچھ ہی دنوں میں کھل کر سیاحوں کو اپنے مثالی حسن کی طرف متوجہ کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹلپ باغ صرف سری نگر میں ہی نہیں بلکہ ہمارے ضلع میں بھی مختلف مقامات پر سجائے جا سکتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اس باغ میں ٹلپ لگانے کا کام سال گذشتہ کے ماہ نومبر سے شروع کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں کے اندر ہی اس کو عوام کے نام وقف کیا جائے گا اور ضلع مجسٹریٹ پونچھ کی طرف سے اس کا افتتاح کرنے کی توقع ہے ۔باغ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جو لوگ باغ گل لالہ کی سیر کے لئے سری نگر نہیں جا سکیں گے وہ اس باغ کی سیر کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرچہ یہ باغ اتنا بڑا نہیں ہے لیکن اس کی خوبصورتی مثالی ہے ۔