جموں کشمیر آئی اے ایس، آئی پی ایس کیڈر کی خدمات قدیم قواعد کے تحت برقرار

   

نئی دہلی ۔ 29 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر جمعرات 31 اکتوبر سے تقسیم ہوجائے۔ تاہم جموں و کشمیر کیڈر کے آئی اے ایس ، آئی پی ایس اور دیگر سنٹرل سرویس کے آفیسرس تقسیم کے بعد مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں قدیم قواعد کے تحت ہی حدمات انجام دیں گے۔ تاہم ان سرویسز میں نئی بھرتیوں کو اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے تحت تعینات کیا جائے گا ۔ جموں و کشمیر تنظیم جدید قانون 2019 ء کے مطابق صوبائی سرویس آفیسرس لفٹننٹ گورنر کی جانب سے دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ کے لئے نئے احکامات کی اجرائی تک اپنے موجودہ عہدوں پر ہی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ مستقبل میں آل انڈیا سرویس آفیسرس کی مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پوسٹنگ کی جائے گی جو اروناچل پردیش ، گوا ، میزورم ، یونین ٹریٹری (اے جی ایم یو ٹی) کے تحت ہوگی اور ضرور کے مطابق اس میں تبدیلی کی جائے گی۔