جمہوریت اور سیکولرازم کے تحفظ کیلئے راہول گاندھی کی ’ بھارت جوڑو‘ یاترا

   

کانگریس کی صدارت کیلئے راہول گاندھی کی تائید، کانگریس اجلاس سے محمد علی شبیر کا خطاب
حیدرآباد۔/21 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اور سیکولرازم کے تحفظ کیلئے راہول گاندھی نے’ بھارت جوڑو‘ یاترا کا آغاز کرتے ہوئے ملک کے عوام کے حوصلوں کو بڑھانے کا کام کیا ہے۔ ایسے وقت جبکہ ملک میں فرقہ پرست طاقتیں سر اُٹھارہی ہیں راہول گاندھی عوام کو فرقہ پرست سیاست سے بچانے کی مہم پر ہیں۔ حیدرآباد میں کانگریس کے مندوبین کے اجلاس میں پارٹی کی صدارت کیلئے راہول گاندھی کے حق میں قرارداد کی تائید کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کہ ’ بھارت جوڑو‘ یاترا کا مقصد عوام کو متحد کرنا ہے۔ راہول گاندھی صرف کانگریس پارٹی کے نہیں بلکہ ملک کے قائد ہیں۔ نہرو اور گاندھی خاندان نے ملک کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ ملک کی ترقی اور خاص طور پر آئی آئی ٹی جیسے اداروں کا قیام کانگریس کی دین ہے۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی نے ملک کی سلامتی اور یکجہتی کیلئے اپنی جانوں کو قربان کیا ہے ایسے خاندان کے وارث راہول گاندھی کو کانگریس پارٹی کی صدارت کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ راہول گاندھی کا تلنگانہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ ملک بھر کے کانگریس قائدین ایک آواز ہوکر راہول گاندھی سے پارٹی کی صدارت قبول کرنے کی اپیل کررہے ہیں۔ انہوں نے ریونت ریڈی کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کی مکمل تائید کی۔ ر