جمہوریت کا گلادبانے میں ٹوئیٹر بی جے پی حکومت کاساتھی : پرینکاگاندھی

   

نئی دہلی : کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو امریکی مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم پر پارٹی اور اس کے کئی اہم رہنماؤں کے ٹویٹر اکاونٹس کو لاک کرنے پرکہا کہ جمہوریت کا گلا گھونٹنے میںٹویٹر بی جے پی حکومت کی مددکررہاہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ کیا ٹویٹر کانگریس لیڈران کے اکاؤنٹس معطل کرنے کی اپنی پالیسی پر عمل پیرا ہے یا مودی حکومت کی پالیسی پر؟اس نے شیڈولڈ کاسٹ کمیشن کا ٹویٹر اکاؤنٹ کیوں بند نہیں کیا جب اس نے وہی تصاویر ٹویٹ کی تھیں جو ہمارے ایک لیڈر نے کی تھیں۔کانگریس جنرل سکریٹری نے الزام لگایا کہ بڑے پیمانے پر کانگریس لیڈران کے اکاؤنٹس بند کر کے ٹوئٹرہندوستان میں بی جے پی حکومت کی حمایت کر رہا ہے۔اس سے قبل کانگریس نے جمعرات کو کہا تھا کہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم نے اس کے اور اس کے کئی لیڈران کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے، حالانکہ ٹوئٹر نے کہا کہ یہ اقدام قوانین کی خلاف ورزی کرپر کیا گیا ہے۔