جمیلہ ہمایوں:ٹفن سرویس شروع کرنے والی کشمیری خاتون

   

سرینگر: سرینگر سے تعلق رکھنے والی جمیلہ ہمایوں نامی خاتون اپنے ہاتھوں سے تیار کرنے والے لذیذ پکوانوں کے ذائقے سے نہ صرف اپنے گھر والوں کو لطف اندوز کر رہی ہے بلکہ انہوں نے اس ہنر کو روز گار کا ایک مؤثر وسیلہ بھی بنایا ہے ۔اس 42سالہ تعلیم یافتہ خاتون نے ٹفن سرویس شروع کی ہے جس کا دائرہ ہر گزرتے دن کے ساتھ وسیع تر ہو رہا ہے۔ انہوں نے اپنے اس سفر کے بارے میں میڈیا سے کہا کہ میں بچپن سے ہی کھانے پکانے کا بے حد شوق رکھتی تھی، ہمارے تمام احباب و اقارب میرے ہاتھوں کا کھانا کھانا بیحد پسند کرتے تھے اور میں بھی بڑے شوق سے ان کیلئے کھانا تیار کرتی تھی۔