حیدرآباد۔6۔ جنوری (سیاست نیوز) جناب شاہنواز قاسم آئی پی ایس نے انسپکٹر جنرل پولیس ملٹی زون II کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ 2003 آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے جناب شاہنواز قاسم نے ڈائرکٹر اقلیتی بہبود اور چیف اگزیکیٹیو آفیسر تلنگانہ وقف بورڈ کے عہدوں پر نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انسپکٹر جنرل ملٹی زون II کے اہم عہدہ پر فائز ہونے والے وہ پہلے مسلم عہدیدار ہیں۔ وہ تلنگانہ کے 12 اہم اضلاع کے انچارج رہیں گے۔ ملٹی زون II کے تحت یادادری ، چارمینار اور جوگولمبا زونس کو شامل کیا گیا ہے۔ ملٹی زون II کے تحت جو اضلاع جناب شاہنواز قاسم کے زیر نگرانی رہیں گے، ان میں حیدرآباد ، رنگا ریڈی ، سنگا ریڈی ، میڑچل ، سوریا پیٹ ، نلگنڈہ ، بھونگیر ، سنگا ریڈی ، وقار آباد ، محبوب نگر ، گدوال ، ونپرتی اور ناگر کرنول شامل ہیں۔ ر
اس اہم ذمہ داری پر مختلف اضلاع کے کمشنرس اور سپرنٹنڈنٹس آف پولیس نے جناب شاہنواز قاسم کو مبارکباد پیش کی۔ر