جناب ظہیرالدین علی خان کی زندگی عشق الہٰی، حب نبویؐ اور بندگان خدا کی خدمت کی آئینہ دار

   

مولانا پیر سید شبیرنقشبندی افتخاری کا اظہار تعزیت، جناب زاہد علی خان و دیگر کو پرسہ

درگاہ کمیٹی حضور خواجہ اعظم غریب نوازؒ اجمیر شریف (وزارت الاوقاف )حکومت ہندکے سابق صدر نشین مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری وارث سرکار وطن چشتی چمن نے جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے برادر بزرگ جناب زاہد علی خان چیف ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست اور جناب اصغر علی خان ، جناب فخر علی خان فرزندان مرحوم ظہیر الدین علی خان ان کی قیامگاہ لکڑی کا پل پہنچ کر آج سہ پہر ملاقات کی اور اہل طریقت سلاسل چشتیہ قادریہ نقشبندیہ رفاعیہ کی جانب سے جناب ظہیر الدین علی خان جو اولیاء اللہ سے گہری عقیدت رکھتیتھے اور جن کی زندگی عشق الٰہی حب نبویؐ اور بندگان خدا کی خدمت کی آئینہ دار تھی۔ ان کے سانح ارتحال پر دلی اظہار تعزیت پیش کیا۔ مولانا پیر نقشبندی نے کہا کہ جناب ظہیر الدین علی خان کی شخصیت کے مختلف پہلو تھے وہ ایک عظیم صحافی اور مظلوموں بے کسوں بے سہاروں کی خدمت کیلئے ہمیشہ آگے رہتے تھے اور زندگی کی آخری سانس تک بیلوث خدمت انجام دی ادارے سیاست کی ملی تعلیمی رفاعی خدمات میں وہ ہمشیہ اہم کردار عملی طور پر ادا کرتے رہے۔ ملت اسلامیہ کے کئی مسائل خصوصا ً دوبدو رشتوں کی تحریک کا آغاز آئی اے ایس آئی پی ایس کیلئے ملت کے نوجوانوں کی تربیت ، اردو کی ترقی اور اردو کو گھر گھر پہنچا نے کیلئے جناب ظہیر الدین علی خان کی خدمات کو کبھی تاریخ ہندوستان فراموش نہیں کر سکتی۔ وہ دکن کی سر زمین سیاپنی خدمت کی سر گرمیوں کا آغاز کیا اور ہندوستان کے مختلف علاقوں میں آپ نے ہمہ تن مصروف رہتے ہوئے ضرورت مندوں کی ہر طرح سے مدد اور خدمت کی۔ گجرات کے فسادات کے بعد وہاں پر ادارہ سیاست کی مالی امدادکے ذریعہ بے گھروں کو ان کے سروں پر چھت کااہتمام کر نا اور ہر مصیبت کی گھڑی میں امدادی ریلیف کے کاموں کو انجام دینا یہ وہ عظیم مشن ہے جسے جاری رکھنا ہرمخلص اور محب ظہیر الدین علی خان صاحب کی ذمہ داری ہے۔ مولانا پیر نقشبندی نے کہا کہ جناب زاہد علی خان صاحب سے جناب ظہیر الدین علی خان صاحب کی زندگی کی مختلف واقعات کو یاد کر تے ہوئے کہا کہ وہ ایسی شخصیت کے حامل تھے جنہیں کبھی نہیں بھلایا جا سکتا ان کی یاد ہر پل ہر وقت ان کے چاہنے والوں کو محسوس ہو تی رہے گی۔ مولانا پیر نقشبندی نے اشکبار آنکھوں کے ساتھ ان کی محبتوں ان کی رفاقت کو یاد کر تیہوئے بارگاہ الٰہی میں بوسیلہ حضور محمد مصطفیؐ رخت انگیر دعائے مغفرت کی۔ اہل غمگسار خاندان کیلئے صبر تحمل کی دعا کی ۔