جناب محمد نور الدین خاں کا انتقال

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : نواب محمد نور الدین خاں ولد جناب محمد رحیم الدین خاں مرحوم و نبیرہ نواب شرف جنگ فیاض ساکن بازار روپ لعل سید علی چبوترہ شاہ علی بنڈہ موظف ملازم محکمہ سروے اینڈ ریکارڈ کا 16 فروری 2022 بروز چہارشنبہ کو صبح کی اولین ساعتوں میں بعمر 99 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد کمبل پوش میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم نہ صرف حیدرآباد کے مشہور مصنف تھے بلکہ کئی تصانیف بھی تحریر کئے تھے ۔ ان کی تحریر کردہ کتابیں نہ صرف ملک بلکہ بیرونی ممالک میں بھی پڑھی جاتی ہیں ۔ مرحوم مطبوعات میں نمایاں حیثیت رکھتی ہے ۔ ان کے کتابیں کلام صفی اورنگ آبادی ، سوانح عمری صفی اورنگ آبادی ، صدق جائیسی ، نقد و نظر ، تاریخ و ادب کو نمایاں مقام حاصل ہے ۔ مرحوم کی ادبی خدمات کے لیے ان کو کئی ایوارڈس سے بھی نوازا گیا ۔ جس میں زمرہ ہسٹورین ایوارڈ بدست ڈاکٹر وائی ایس شیکھر ریڈی وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش ، ڈاکٹر اے جی کے پرشاد صدر نشین سرکاری کمیشن 2007 ، اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش فروغ اردو 2008 سرینواس لاہوٹی ایوارڈ بدست جناب محمد علی شبیر وزیر برقی و کوئلہ وقف بورڈ ، آندھرا پردیش فلاسٹلاک اگزبیشن سلور میڈل 1984 ، اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش کا ادبی ایوارڈ 1992 بدست سید رحمت علی صدر اردو اکیڈیمی ، حکومت آندھرا پردیش سرکاری زبان کمیشن توصیفی ایوارڈ ، مرحوم کئی کتابوں کے مصنف تھے بلکہ ادبی حلقوں میں نمایاں مقام حاصل تھا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان افتخار انور مقیم دبئی ، سراج منور مالک ہوٹل ریان اور عزیز ظفر مالک ہوٹل نایاب کے علاوہ 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9247279444 ۔ 9246539692 ۔ 9885838308 پر ربط کریں ۔۔