جناب محمود علی کو پرگتی بھون میں داخلہ کی اجازت نہ دینے کی تردید

,

   

حیدرآباد۔ یکم اپریل، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھرراؤ سے ملاقات کیلئے پہنچے ریاستی وزیر داخلہ محمودعلی کو پرگتی بھون میں داخلہ نہ دینے کی اطلاعات کی دفتر وزیر داخلہ نے سخت مذمت کی ہے اور اپنے بیان میں بتایا کہ ریاستی وزیر داخلہ محمود علی کو پرگتی بھون میں داخلہ سے روکنے کی اطلاعات بے بنیاد ہیںاور آج تک کسی بھی دن ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ وزیر داخلہ کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ جب آج ریاستی وزیر داخلہ ، چیف منسٹر سے ملاقات کے لئے پرگتی بھون پہنچے تو اس وقت چیف منسٹر گورنر سے ملاقات کیلئے جارہے تھے اور ان کا قافلہ بھی تیار ہوچکا تھا۔ اس دوران وزیر داخلہ محمود علی نے اپنی مصروفیات کے پیش نظر پرگتی بھون سے اپنے دفتر لکڑی کا پُل کا رُخ کیا جہاں درخواست گذار ان کے انتظارمیں پہلے سے موجود تھے۔ اور ایسے میں پرگتی بھون میں داخلہ سے روکنے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔