جناح ہاسپٹل میں پانی کی عدم فراہمی ،ایمرجنسی صورتحال

   

کراچی: پاکستان سب سے بڑے جناح ہاسپٹل میں پانی کی عدم فراہمی کے باعث ایمرجنسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ہاسپٹل حکام کے مطابق گذشتہ دو روز سے ہاسپٹل کو پانی کی فراہمی معطل ہے، جس کے باعث ہاسپٹل میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے، وارڈز اور واش روم میں پانی دستیاب نہیں، جس کے باعث زیرعلاج مریضوں سمیت ان کے تیمارداروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ہاسپٹل ذرائع کا کہنا ہیکہ پانی کی بندش کے باعث ڈائیسلز کا عمل روک دیا گیا ہے، جس کے باعث اندورون ملک سے آنے والے مریض سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ہاسپٹل حکام کا موقف ہے کہ گذشتہ دو روز سے پانی کی سپلائی بند ہیں، پانی کی قلت کی پیش نظرٹینکرز منگوارہے ہیں۔حکام کا موقف ہیکہ ہاسپٹل کو روزانہ 6 لاکھ سے 8 لاکھ گیلن پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔