جنتادل یو میں پھوٹ کی اطلاعات بکواس : نتیش کمار

   

پٹنہ : چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا کہ ان کی پارٹی جنتادل یو میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی میں پھوٹ سے متعلق اپوزیشن قائدین کے دعوؤں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ قبل ازیں راشٹریہ جنتادل کے سینئر لیڈر شام رجک نے دعویٰ کیا تھا کہ جنتادل یو کے نومنتخب 17 ارکان اسمبلی آر جے ڈی سے رابطہ قائم کئے ہوئے ہیں اور جنتادل یو میں کسی بھی وقت پھوٹ پڑ سکتی ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات میں مہا گٹھ بندھن کو اچھی اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ آر جے ڈی کے 75 ارکان اسمبلی ، کانگریس کے 19، بائیں بازو کے 16 ارکان ہیں۔ اگر جنتادل یو کے 17 ارکان اسمبلی مہاگٹھ بندھن میں شامل ہوتے ہیں تو بہار کی این ڈی اے حکومت گر جائے گی۔