جنتیوں پر انعامات

   

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضي اللہ عنه أَنَّ رَسُولَ ﷲِ صلي اللہ عليه وآله وسلم قَالَ : إِنَّ فِي الْجَنَّةِ لَسُوْقًا يَّأْتُوْنَهَا کُلَّ جُمُعَةٍ فَتَهُبُّ رِيْحُ الشِّمَالِ فَتَحْثُوْ فِي وُجُوْهِهِمْ وَثِيَابِهِمْ. فَيَزْدَادُوْنَ حُسْنًا وَّجَمَالًا، فَيَرْجِعُوْنَ إِلٰي أَهْلِيْهِمْ وَقَدِ ازْدَادُوْا حُسْنًا وَّجَمَالا. فَيَقُوْلُ لَهُمْ أَهْلُوْهُمْ : وَﷲِ، لَقَدِ ازْدَدْتُّمْ بَعْدَنَا حُسْنًا وَّجَمَالًا. فَيَقُوْلُوْنَ : وَأَنْتُمْ، وَﷲِ لَقَدِ ازْدَدْتُّمْ بَعْدَنَا حُسْنًا وَّجَمَالًا.رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَالدَّارِمِيُّ.
’’حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جنت میں ایک ایسا بازار ہے جس میں لوگ ہر جمعہ کے روز آئیں گے، شمالی جانب سے ہوا چلے گی اور ان کے کپڑوں اور چہروں پر لگے گی جس سے ان کا حسن و جمال بڑھ جائے گا۔ جب وہ اپنے گھر والوں کے پاس واپس جائیں گے تو ان کا حسن و جمال بڑھا ہوا دیکھ کر وہ کہیں گے : اﷲ کی قسم! ہم سے دور جا کر تمہارا حسن و جمال بڑھ گیا ہے اور یہ ان سے کہیں گے کہ اﷲ کی قسم! ہمارے بعد تمہارا بھی حسن و جمال بڑھ گیا ہے۔‘‘