جنرل راوت اور ویکسین ساز وں کو پدم وبھوشن

,

   

۔ 4 وبھوشن ،غلام نبی آزاد کے بشمول 17 بھوشن ،107 پدم شری ایوارڈس کا اعلان

نئی دہلی : ہندوستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت جن کی گزشتہ سال ہیلی کاپٹر حادثہ میں موت ہوئی، اُن کے ساتھ ویکسین بنانے والے کرشنا ایلا، سچترا ایلا، سائرس پوناوالا آج معلنہ باوقار ایوارڈس حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ 4 پدم وبھوشن پانے والے پربھا آترے، رادھے شام کھیمکا، جنرل راوت اور کلیان سنگھ ہیں جن میں سے صرف پربھا آترے حیات ہیں۔ 17 پدم بھوشن پانے والوں میں غلام نبی آزاد، وکٹر بنرجی، بدھادیب بھٹاچارجی، راشد خان شامل ہیں۔ 107 پدم شری 2022 ء کا اعلان بھی کیا گیا جن میں پروفیسر نجمہ اختر، جے کے بجاج، نیرج چوپڑہ ، فیصل علی ڈار ، تارا جوہر، عبدالقادر شامل ہیں۔ ملک کے اعلیٰ ترین سیول ایوارڈس جنھیں پدم ایوارڈس کہتے ہیں، ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر اِن کا اعلان ہوتا ہے۔ یہ تین زمروں پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری میں دیئے جاتے ہیں جن کی منظوری صدرجمہوریہ رامناتھ کووند نے رواں سال کے لئے دی ہے۔ کسی بھی شعبہ میں غیرمعمولی کارکردگی پر پدم وبھوشن عطا کیا جاتا ہے جبکہ اعلیٰ درجہ کے کارہائے نمایاں پر پدم بھوشن سے نوازا جاتا ہے اور کسی بھی شعبہ میں ممتاز خدمات پر پدم شری حاصل ہوتا ہے۔ مجموعی طور پر 13 اعزازات بعداز مرگ دیئے گئے اور 34 خواتین کو بھی اعزاز ملا ہے۔