جنسی زیادتی کیس میں بلڈوزر کارروائی

   

نینی تال: اتراکھنڈ کے نینی تال میں ایک نابالغ کے ریپ کیس میں انتظامیہ نے آج بلڈوزر سے کارروائی شروع کردی۔ انتظامیہ نے روکٹ کمپاؤنڈ میں تجاوزات مہم کے تحت 150 تجاوزات کی نشاندہی کی۔ جوائنٹ مجسٹریٹ ورون اگروال کی قیادت میں آج نینی تال کے روکٹ کمپاؤنڈ میں محکمہ ریونیو، میونسپلٹی اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے تجاوزات کی نشاندہی کیلئے مشترکہ مہم چلائی۔ بلدیہ نے100اور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 50 تجاوزات کرنے والوں کو نوٹس جاری کیے ۔
جن لوگوں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں بنیادی طور پر عمارت کے نقشے کی منظوری نہ ہونے اور سڑکوں اور نالوں پر تجاوزات کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کی جائیداد پر نوٹس بھی چسپاں کر دیا گیا ہے ۔ انتظامی ذرائع کے مطابق انتظامیہ جلد ہی ان تجاوزات کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے ۔