نیویارک : 15 اپریل ( ایجنسیز ) جنسی زیادتی کے الزامات کا شکار امریکہ کے دو اراکین کانگریس کو مستعفی ہونا پڑگیا۔ڈیموکریٹک رکن کانگریس ایرک سوالویل پر4 خواتین نے جنسی بدسلوکی کا الزام عائدکیا جس کے بعد سوالویل نے گورنرکیلیفورنیا کا الیکشن لڑنیکی انتخابی مہم ختم کردی۔سوالویل اور ری پبلکن رکن کانگریس ٹونی گوانزالز پر ان کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے دباؤ تھا کہ اگر وہ مستعفی نہ ہوئے تو کانگریس میں قرار داد پیش کرکے ان کی رکنیت ختم کرادی جائے گی۔