حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( راست ) ۔ جنوبی افریقہ کے میڈیا نمائندوں کے 35 رکنی وفد کیلئے سوشیل میڈیا پر ورکشاپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ انجینئر سید خالد شہباز سی ای او میڈیا پلس نے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس، سرچ انجنس، مختلف سافٹ ویئرس کے استعمال پر توسیعی لکچر دیا۔ انہوں نے موجودہ دور میں آرٹیفیشیل انٹلی جنس کے میڈیا میں استعمال، لرننگ مشین کے علاوہ مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی۔ جنوبی افریقہ کے صحافیوں کا وفد وزارت خارجہ کی دعوت پر ہندوستان کا دورہ کررہا ہے۔ حیدرآباد میں ڈاکٹر ایم چنا ریڈی ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام 26؍فروری سے 9مارچ تک ٹریننگ پروگرامس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سوشیل میڈیا ورکشاپ پروگرام کا ایک حصہ تھا۔ وفد میں جنوبی افریقہ کے اخبارات، ٹی وی چیانلس اور پورٹلس کے نمائندے شامل تھے جنہوں نے مختلف موضوعات پر سوال کئے ۔