جنوبی افریقہ میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے 5افراد ہلاک

   

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک اور درجنوں ملبے تلے دب گئے ۔عمارت زمین بوس ہونے کا واقعہ جارج شہر میں پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی بچاؤ عملہ موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ملبے سے 26 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے ۔عمارت کے ملبے میں 50 کے قریب افراد دبے ہوئے ہیں جن کو بچانے کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔