جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ کے صوبے گوٹینگ میں 5.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز شہر جوہانسبرگ کے نزدیک زیرِ زمین 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس زلزلے سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔صوبے کے رہائشیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں مکانوں کی دیواروں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔
پہاڑی راستے میں 6 مسخ شدہ نعشیں برآمد
میکسیکو سٹی : میکسیکو کے صوبہ موریلس میں ایک پہاڑ کی طرف جاتے راستے پر 6 افراد کی مسخ شدہ نعشیںملی ہیں۔میکسیکوذرائع ابلاغ کے مطابق کرنا واکا شہر میں واقع سانٹا کلارا پہاڑ کے راستے میں ایک عورت سمیت 6 افراد کی نعشیںملی ہیں۔صوبائی اٹارنی دفتر کے تحقیق کے بعد نعشوںکو عدلیہ طبّی مرکز میں بھیج دیا گیا ہے۔ نعشیںناقابل شناخت حالت میں ہیں۔واقعہ کی تفتیش شروع کروا دی گئی ہے۔حکام ،نعشوںکے گمشدگی کی شکایت کے ساتھ مطلوب افراد سے متعلقہ ہونے کے احتمال کو بھی نگاہ میں رکھے ہوئے ہیں۔