جنوبی ریاستوں کے لوڈ میں 2500 میگاواٹ کی کمی کا امکان

   

حیدرآباد3 اپریل ( پی ٹی آئی ) وزْر اعظم نریندرمودی کی جانب سے 5 اپریل کو رات 9 بجے 9 منٹ تک برقی بند رکھنے کی اپیل سے امید ہے کہ جنوبی ہند کی ریاستوں کے لوڈ میں 2,500 میگاواٹ کی کمی آئے گی ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برقی کے لوڈ میں کمی آئے گی لیکن تھرمل پاور پلانٹس میں برقی کی پیداوار کو کم کرنا آسان نہیں ہوگا ایسے میں گرڈ میں جاری کی جانے والی برقی میں کمی کرنے کی ضرورت ہوگی اور بڑے ہائیڈل پاور پراجیکٹس میں برقی کی پیداوار کو باقاعدہ بنانے کی ضرورت ہوگی ۔