سیئول : جنوبی کوریا کے جزیرے جیجو سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ہنامنور نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔شہرپوہانگ میں ایک اپارٹمنٹ کی زیرآب پارکنگ سے7 لاشیں ملیں جبکہ 2 افراد کو بچایا گیا، اس کے علاوہ شہر میں لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
چین میں زلزلہ ، مہلوکین کی تعداد 74 ہوگئی
چینگڈو : چین کے صوبہ سیچوان کی لوڈنگ کاؤنٹی میں پیر کو 6.8 شدت کے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 74 ہو گئی اور 26 دیگر لاپتہ ہیں۔ مقامی حکام نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔گنجی تبتی خود مختار صوبے کے ریسکیو ہیڈکوارٹر نے بتایا کہ منگل کی رات 9 بجے تک صوبے میں 40 افراد ہلاک، 14 لاپتہ اور 170 زخمی ہوئے ۔شہر کے ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو نے منگل کی دیر رات تک یاآن شہر میں 34 افراد کے ہلاک، 12 لاپتہ اور 89 کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ۔واضح رہے کہ چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق پیر کی سہ پہر گنجی کی لوڈنگ کاؤنٹی میں شدید زلزلہ آیاتھا۔