جنوبی کوریا : آرمی چیف اور دیگر محروس افسران پر فرد جرم عائد

   

سیئول: جنوبی کوریا کے آرمی چیف سمیت گرفتار 2 فوجی افسران پر بغاوت کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی گئی۔جنوبی کوریا کے آرمی چیف اور اسپیشل وار فیئر یونٹ کے سربراہ کو استغاثہ نے تحقیقات کے دوران حراست میں لیا تھا۔ دونوں فوجی افسران پر گزشتہ ماہ جنوبی کوریا میں لگنے والے مارشل لا میں معاونت فراہم کرنے کا الزام تھا۔پراسیکیوٹر کے مطابق جنوبی کوریا کے چیف آف اسٹاف جنرل پارک ان سو اور اسپیشل وار ہیڈ کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل کواک جونگ کیون پر بغاوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات تھے ۔ جنرل پارک ان سو نے 3 دسمبر کو اپنے نام سے مارشل لا کے نفاذ کے احکامات جاری کیے تھے۔