جنوبی کوریا ترکیہ کیلئے ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان بھیجے گا

   

سیول: جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے منگل کو حکومت کو زلزلہ سے متاثرہ ترکی کی مدد کیلئے امدادی عملہ اور طبی سامان فوری طورپر بھیجنے کا حکم دیا۔ صدر کے دفتر نے یہ اطلاع دی۔ یون کی ہدایت ترکی اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلہ کے ایک دن بعد آئی ہے ، جس میں دونوں ہمسایہ ممالک میں 4300سے زیادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا نے صدارتی دفتر کے حوالہ سے بتایا کہ ’’صدر یون سک یول نے آج صبح زلزلے سے ہونے والے نقصان میں ترکی کی مدد کیلئے فوجی طیاروں کے ذریعہ امدادی کارکنان کو بھیجنے نیزہنگامی ادویات اور طبی سامان بھیجنے کیلئے تیزی سے کام کرنے کا حکم دیا۔