جنوبی کوریا میں خراب موسم کے باعث 40 پروازیں منسوخ

   

جیجو: جنوبی کوریا کے جنوبی تفریحی جزیرے جیجو پر موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے کم از کم 40 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔یونہاپ نیوز ایجنسی نے جیجو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ دوپہر تک 20 آمد اور 20 روانگی کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جزیرے کے لیے تیز ہوا کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ، ہوائی اڈے پر ونڈ شیئر ایڈوائزری بھی نافذ ہے ۔کوریا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن (کے ایم اے ) نے ہوائی مسافروں سے کہا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کا شیڈول پہلے ہی چیک کر لیں کیونکہ جیجو جزیرے پر منگل کی صبح تک خراب موسم رہنے کی توقع ہے ۔