جنوبی کوریا میں روبوٹ 60 موسیقاروں کے آرکسٹرا کا لیڈر بن گیا

   

سیول : جنوبی کوریا میں بنائے گئے ایک روبوٹ نے پہلی مرتبہ 60 سے زائد موسیقاروں کے ایک بینڈ کی قیادت کرکے سب کو حیران کردیا۔سیول میں منعقدہ ایک کنسرٹ کے دوران پورا ہال سامعین سے بھر گیا۔ غیر معمولی روبوٹ نے ارکسٹرا کنڈکٹ کرایا۔روبوٹ کا نام ’’EveR 6‘‘ ہے اور یہ ایک میٹر اور 80 سنٹی میٹر طویل ہے۔ اس نے کورین نیشنل آرکسٹرا کے موسیقاروں کو ہدایت کی۔ روبوٹ ’’ایو آر سکس‘‘ نے کنسرٹ کے ایک حصے میں اکیلے ہی کام سنبھال لیا۔ آدھے گھنٹے تک اس کی مدد انسانی کنڈکٹر نے بھی کی۔روبوٹ ’’ایو آر سکس‘‘ کوریا کے نیشنل تھیٹر کے سٹیج پر ایک لفٹ سے باہر نکلا۔ساڑھے نو سو تماشائیوں نے اسے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔