جنوبی کوریا میں ڈاکٹروں کی ہڑتال، آپریشن منسوخ

   

سیول : جنوبی کوریا میں محکمہ صحت میں مجوزہ اصلاحات کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث سیکشنز اور کینسر کے آپریشنز ملتوی کر دیے گئے۔اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق سیول کی سیکنڈ نائب وزیر صحت پارک من سو نے کہا ہے کہ 8800 سے زیادہ جونیئر ڈاکٹرز اور 71 فیصد ٹرینی افرادی قوت نے استعفیٰ دیا ہے۔اس قدر بڑی تعداد میں استعفوں کی وجہ سے میڈیکل سکولوں میں داخلوں میں تیزی سے اضافہ کرنے کے حکومتی منصوبوں کے خلاف بڑھتے ہوئے احتجاج کا حصہ ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور ڈاکٹروں کی کم تعداد کے پیش نظر یہ اصلاحات ضروری ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹروں کا دعویٰ ہے کہ ان تبدیلیوں سے شعبہ صحت میں خدمات کی فراہمی اور تعلیم کے معیار کو نقصان پہنچے گا۔ناقدین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کو تشویش ہے کہ حکومت کی جانب سے ایسی اصلاحات سے ان کی سماجی حیثیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔نائب وزیر صحت نے کہا ہے کہ حکومت نے بہت سے ڈاکٹروں کو ہسپتالوں میں واپس آنے کا حکم دیا ہے۔پارک من سو نے کہا کہ طبی شعبہ سے منسلک افراد کا بنیادی کام عوام کی صحت اور زندگیوں کی حفاظت کرنا ہے۔