جنوبی کوریا ہندوستان کیلئے ایک رول ماڈل:مودی

   

سیول،21فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا ہیکہ انہوںنے معاشی ترقی کیلئے جنوبی کوریا کو ہمیشہ ایک ‘رول ماڈل’کے طور پر دیکھا ہے اسلئے وہ اس ملک کے زیادہ سے زیادہ تاجروں کو ہندوستان کی جانب راغب کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے یہاں جنوبی کوریا کے چوٹی کے تاجروں کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نتائج پر مبنی معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے جنوبی کوریا کو ہندوستان کے ‘قدرتی شراکت دار’ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ‘‘میں چاہتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ جنوبی کوریائی تاجر ہندوستان کی جانب متوجہ ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ گجرات کے وزیراعلیٰ کے طور پر اپنی میعاد کے دوران بھی وہ ہمیشہ کاروبار کے فروغ کے سلسلے میں جنوبی کوریا کی طرف راغب رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے جنوبی کوریا ہمیشہ میرے لئے ایک رول ماڈل رہے گا۔