بنگلورو ؍ چینائی ؍ تھرواننتھا پورم : محکمہ موسمیات نے کرناٹک اور دیگر جنوبی ریاستوں کیلئے اورینج الرٹ جاری کردیا ہے جس کے مطابق کرناٹک میں جاریہ ہفتہ کے دوران شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے جبکہ تملناڈو اور کیرالا کے لئے بھی یہی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لکشدیپ علاقہ میں بھی طوفانی جھکڑوں کے اندیشے ہیں۔ بنگلورو سے متعلق یہ کہا گیا ہے کہ وہاں حالانکہ گزشتہ کچھ دنوں سے درجۂ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے وہاں بھی اب آئندہ چند دنوں میں شدید بارش کا امکان ہے ۔ خصوصی طورپر کیرالا کے ملاپورم ، کوزی کوڈ ، کنور اور کسرگوڑ علاقوں میں بھی شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔