جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں کمزور پڑگیا

   

حیدرآباد۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران اے پی کے رائلسیما میں بعض علاقوں میں گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اور 5،6ستمبر کو شمالی ساحلی اے پی اور یانم میں گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے آئندہ 48گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں بعض مقامات پر بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں کمزور پڑگیا ہے۔