رابندر ناتھ ٹائیگور کو یاد کرتے ہوئے مہواموائترا نے نے کہاکہ ”کوئی بھی قوم پرستی مجھے اس بات کادرس دے کہ قوم بھگوان سے اوپر ہے تو یہ میرے لئے قابل قبول نہیں ہے“۔انہوں نے کہاکہ تمام بڑے محاذوں پر بی جے پی کی ناکامی کا سبب مذہب پر جارحانہ انحصار ہے
چندی گڑھ۔واضح طور پر ”مرکز کی جانب سے جنونی انداز میں قوم پرستی کے سونچ کو نفاذ کرنے کی کوشش“مسترد کرتے ہوئے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے کہاکہ ہندوستانی اقدار اعتدال پسندی کے متعلق ہیں اور اس میں زیادتیوں کو کوئی موقع نہیں ہے اور ہم فرقہ وارانہ قوتوں کی جانب سے کئے جانے والے حملوں کو موجودہ دور میں یقینی طور پربرداشت کریں گے۔
دیش رتن نگم جس کا تعلق آر ایس ایس سے ہے کے ساتھ”جنگوزیم اور ہائپر قوم پرستی۔ایک ہندوستانی تناظر“ کے عنوان پر گرما گرم بحث کے دوران جو ملٹری لٹریچر فیسٹول کے دوسرے روز منعقد کیاگیاتھا
موئترا نے وہیں تسلیم کیاہے کہ ”بی جے پی کے فرقہ وارنہ اور نفرت پر مشتمل ایجنڈے کو جاری“ رکھنے کے عمل سے اپوزیشن بے خبر رہا ہے‘ اور ”مذکورہ غیر اخلاقی طاقتوں کی جانب سے تیار کردہ ماحول“ پر جوابی ردعمل پیش کرنے پر زوردیا۔رابندر ناتھ ٹائیگور کو یاد کرتے ہوئے مہواموائترا نے نے کہاکہ ”کوئی بھی قوم پرستی مجھے اس بات کادرس دے کہ قوم بھگوان سے اوپر ہے تو یہ میرے لئے قابل قبول نہیں ہے“۔
انہوں نے کہاکہ تمام بڑے محاذوں پر بی جے پی کی ناکامی کا سبب مذہب پر جارحانہ انحصار ہے۔موئترا نے کہاکہ حب الوطنی او رقوم پرستی میں بڑا فرق ہے وہیں حب الوطنی اپنے ملک کے لئے ایک فطری محبت ہے‘
جنونی قوم پرستی مصنوعی طاقت کی تشکیل کی کوشش میں ایک پہل ہے اور تاکہ حساس معاملات کو درکنار کیاجاسکے اور پوچھا جائے گا کہ آ پ ہمارے ساتھ ہیں یاہمارے خلاف ہیں۔
آر ایس ایس کے مبصر دیش رتن نگم نے کہاکہ ہندوستان کا ایک ائین درحققت سکیولر نہیں تھے 1976میں 42ترمیمات لائے گئے اور اس میں ایمرجنسی کے دوران ”سکیولر“ لفظ شامل کیاگیاتھا۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ قومیت پر ہندوستان کا نظریہ روحانی ہے اور اس نظریہ کے تحت کسی کو بھی خارج نہیں کیاگیاہے۔
انہوں نے کہاکہ ”میں نہیں سمجھتا کہ یہاں پر کوئی جنگوزیم‘ نیشنلزم اور ہائپر نیشنلزم جیسی کوئی چیز ہے کہ یہ مغربی سونچ کا حصہ ہے۔ ایک فوجی خالی پیٹ کام کرسکتا ہے مگر قوم پرستی کے بغیر اس کاکام کرنا مشکل ہے“