جنگاؤں کی ترقی کیلئے متحدہ کام کرنے کی خواہش

   

کوآپشن ممبرس کی حلف برداری کے موقع پر رکن اسمبلی متی ریڈی یادگیری ریڈی کا خطاب

جنگاؤں ۔ جنگاؤں مجلس بلدیہ کے انتخابات کے 6 ماہ بعد کوآپشن ممبر کی نامزدگی کیلئے 5 اگست کو کلکٹر کانفرنس ہال میں صدرنشین بلدیہ جنگاؤں پی جمنا کی صدارت میں میٹنگ منعقد ہوئی ۔ دو مرد اور دو خواتین ارکان کو منتخب کیا گیا ۔ جنرل خواتین کے کوٹہ میں نویہ سری جنرل مردمرد زمرہ میں وشنووردھن ریڈی ، مسلم میناریٹی طبقہ میں مسیح الرحمن ذاکر کرسچن میناریٹی طبقہ میں پی راحلہ کو ارکان نے ہاتھ اُٹھاکر منتخب کیا ۔ ٹی آر ایس پارٹی ارکان بلدیہ کی اکثریت ہے ۔ اس لئے تمام معاون ارکان ٹی آر ایس پارٹی کے پی بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔ ممبر رکن اسمبلی جنگاؤں مسٹر متی ریڈی یادگیری ریڈی نے بھی ووٹ میں حصہ لیا ۔ انچارج میونسپل کمشنر رویندر نے 4 معاون ارکان بلدیہ کو حلف دلوایا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی جنگاؤں مسٹر متی ریڈی یادگیری ریڈی نے مجلس بلدیہ ٹی آرا یس پارٹی فلور لیڈر کیلئے سریش ریڈی کو نامزد کیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہا کہ جنگاؤں کی ترقی کیلئے تمام ارکان بلدیہ متحدہ طور پر کام کریں ۔ پارٹیوں کو بالائے طاق رکھ کر ہم سب ملکر جنگاؤں کی ترقی کیلئے کام کریں گے ۔ آج ہر انسان بہت پریشان ہے ۔ کورونا بیماری کی وجہ سے پہلے ہم سب اس بیماری سے حفاظت سے رہنے کی کوشش کریں ۔ جنگاؤں کے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے جو بھی حفاظتی اقدامات ہے کریں اور احتیاط سے رہیں ۔ یہ بیماری ایک خطرناک بیماری ہے ۔ ماسک لگائیں ، سماجی فاصلہ کی دوری اختیار کریںاور صابن اور Sanitizer کا استعمال کریں ۔ اس موقع پر نائب صدرنشین بلدیہ ایم رام پرساد ، ارکان بلدیہ اروند ریڈی ، ہری چندر گپتا ، سرینواس اور دوسرے موجود تھے ۔