جنگاؤں ۔سدی پیٹ کو ملانے والی سڑک بہہ گئی

   

جنگاؤں /20 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ورنگل ضلع کے پیڈی پلی گاؤں میں دیوار گرنے کے باعث 38 سالہ شخص کی موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ وجئے نامی شخص اپنے مکان میں سو رہا تھا کہ بارش سے متاثرہ دیوار اس پر گر پڑی جس کے نتجیہ میں اس کی موت ہوگئی ۔ بھدراچلم ٹاون میں مسلسل بارش اور بالائی علاقوں کے پراجکٹس کے پانی کے بہاؤ کی وجہ سے دریائے گوداوری کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ اس دریا کی سطح 43فٹ کی پہلی وارننگ لیول تک پہونچنے کا امکان ہے۔ یہ سطح صبح 7 بجے تا 10 بجے 39 فٹ تک پہونچ گئی ۔ جس کے ساتھ ہی 8,39,117 کیوزک پانی کو 10 بجے دن چھورا گیا ۔ بالائی پراجکٹس میں مسلسل بارش کے پانی کے سبب پانی کی سطح بڑھ رہی ہے ۔ جنگاؤں اور سدی پیٹ ضلع کو ملانے والی سڑک شدید بارش کی وجہ سے بہہ گئی ۔جس کے نتیجہ میں دونوںاضلاع کے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔