جنگلاتی علاقہ و نیشنل پارک کے تحفظ کیلئے متفکر شہریوں کا احتجاج

   

حیدرآباد۔26اپریل (سیاست نیوز) شہر میں موجود جنگلاتی علاقہ و نیشنل پارک کے تحفظ کے لئے متفکر شہریوں نے اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں ’کے بی آر پارک‘ کے روبرو احتجاج کرتے ہوئے پارک کو H-CITI پراجکٹ سے ہونے والے نقصان کی نشاندہی کی اور کہا کہ ’شہر حیدرآبادکو آلودگی کے معاملہ میں دوسرا دہلی ہم بننے نہیں دیں گے‘ H-CITI پراجکٹ کے تحت کے بی آر پارک کے اطراف زیر زمین راستہ کی تیاری اور برجس کی تعمیر کے لئے درختوں کو کٹوائی کی مخالفت کرتے ہوئے کئے گئے اس احتجاج کے دوران متفکر شہریوں نے بتایا کہ اگر حکومت کی جانب سے کے بی آر پارک کے درختوں کو کاٹا جاتا ہے تو ایسی صورت میں یہ ماحولیات کو پہنچنے والے سنگین نقصانات میں سے ایک نقصان ہوگا جس کی پابجائی مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہوجائے گی۔کے بی آر پارک کے اطراف موجود 1900 سے زائد درختوں کو اس پراجکٹ کی تعمیر کیلئے نقصان پہنچے گا جو کہ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کا سبب بنے گا۔ 3/k/m