واشنگٹن : امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ کا دائرہ مزید پھیل گیا اور 4 ہزار ایکڑ رقبہ خاکسترہوگیا۔ کیلی فورنیا کے ساحلی شہر ملیبو میں 3 روزقبل جنگلات میں لگنے والی آگ مسلسل پھیل رہی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق آتشزدگی کے باعث 6 ہزار سے زائد افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں جب کہ آتشزدگی سے6 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور چند کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2 ہزار سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،جب کہ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کابھی استعمال کیا جارہاہے۔
چلی میں 6.4 شدت کا زلزلہ
سنٹیاگو : جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں شدید زلزلہ آیا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق چلی میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل نے بتایا ہے کہ اس زلزلیکی گہرائی 110.3 کلو میٹر تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے سے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ سونامی کے خطرہ کو بھی رد کر دیا گیا ہے۔