بھونیشور۔ اڈیشہ کے بارگڑھ ضلع میں اتوارکو دو افراد کو جنگلی ہاتھی نے روند کر ہلاک کردیا۔ مرنے والوں کی شناخت گیسلیٹ علاقے کے کٹھومل گاؤں کے سبلال سنا اور دیش بھٹلی علاقے کے بلرام ساہو کے طور پر کی گئی ہے۔سبلال (55) یومیہ اجرت پر کام کرنے والا، ضلع کے جھرپلی علاقے میں ایک نہر کی تعمیر کے کام میں مزدوری کرتا تھا۔ ۔ ہاتھی نے سبل پر حملہ کیا اور اسے روند ڈالا۔ایک اور واقعہ میں بلرام (25) چاول کی فصل کاٹ رہا تھا کہ اسی ہاتھی نے اس کے گاؤں کے قریب بلرام پر حملہ کر دیا۔