تل ابیب : اسرائیلی وزیر نیتن یاہو نے قوم سے خطاب میں کہا کہ 33اسرائیلی گھر آرہے ہیں ، بیشتر ابھی تک زندہ ہیں، جنگ بندی کامعاہدہ جوبائیڈن اورٹرمپ کی بدولت ہوا۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹرمپ یقینی بنائیں گے اسرائیل کے پاس ضرورت کے مطابق گولہ بارود موجودہ ہو،اسرائیل جنگ میں واپسی کاحق محفوظ رکھتا ہے ۔ غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کرنے امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔نیتن یاہو نے کہا کہ فلاڈ یلفی کوریڈورتک رسائی اورغزہ میں بفرزون کاقیام معاہدہ کی شرائط میں شامل ہے،اسرائیل نے مشرق وسطیٰ کاچہرہ اورحقیقت بدل دی ہے،غزہ مہم ابھی ختم نہیں ہوئی، طویل اورمشکل سفر ہمارے سامنے ہے۔