جنگ بندی کی خلاف ورزی ، پاکستان نے ہندوستانی سفارت کار کو طلب کرلیا

   

اسلام آباد ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی سپاہیوں کی مبینہ خلاف ورزی کے مسئلہ پر پاکستان نے ایک ہفتہ کے دوران پانچویں مرتبہ ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلوالیہ کو منگل کے روز طلب کیا۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ڈائرکٹر جنرل (جنوب ایشیاء و سارک) محمد فیصل نے اہلوالیہ کو طلب کیا اور جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزی پر احتجاج کیا۔