تہران ۔ 17 اگست (ایجنسیز) ایرانی پاسداران انقلاب کے سیاسی نائب بریگیڈیئر جنرل یداللّٰہ جوانی نے کہا ہے کہ جنگ کا خاتمہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق ہونا چاہیے۔ ایرانی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ ایم او یو کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا تو ہی آبنائے ہرمز کْھلے گی۔ یداللّٰہ جوانی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے انتظامات کبھی بھی جنگ سے پہلے کی صورتِ حال پر واپس نہیں جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور اتحادی آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران سے لینے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران عمان بات چیت جنگ کے حتمی خاتمہ اور اس کے بعد کے لیے ہے۔