جنگ کے 20 سال بعد بھی امریکہ کی فوج عراق میںموجود

   

بغداد : عراق پر امریکہ کے حملے کو رواں ماہ 20 برس ہوچکے ہیں۔عراق میں امریکہ کی فورسز اگرچہ اب بہت کم تعداد میں ہیں لیکن اس طویل عرصے تک ان کی موجودگی کو خطے میں امریکہ کے اتحادی اور سفارتی اہداف سے منسلک کیا جاتا ہے۔اس وقت عراق میں لگ بھگ 2500 امریکی فوجی اہل کار موجود ہیں جو پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر بغداد اور شمالی عراق کی فوجی تنصیبات میں موجود ہیں۔اگرچہ یہ تعداد ماضی کے مقابلے میں بہت کم ہے تاہم خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان اہل کاروں کی عراق میں موجودگی خطے میں ایرانی اثرات کو محدود کرنے اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ روکنے کے امریکی عزم کا اظہار ہے۔