جوائنٹ سکریٹری ضلع کانگریس بی بھاسکر کو تہنیت

   

کاماریڈی : سینئر کانگریس قائد بی بھاسکر کو ضلع کانگریس کا جوائنٹ سکریٹری نامزد کئے جانے پر منعقدہ تہنیتی تقریب میں مقصود احمد ایڈوکیٹ کی قیادت میں ایک تقریب میں بھاسکر کو زبردست تہنیت پیش کی گئی ۔ بھاسکر ایک سیکولر قائد ہے اور یہ ویشیا سنگم کے صدر بھی ہے ۔ تہنیتی تقریب میں سٹی کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے سینئر قائد محمد اعظم ، ایم اے ماجد انجینئر س نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ جنرل سکریٹری جمعیت اعلماء سید عظمت علی کے علاوہ میر فاروق علی ، سید ذاکر حسین دیگر نے شرکت کی ۔
بھینسہ میں چیف منسٹر امدادی چیکس کی تقسیم
بھینسہ: بھینسہ آئی بی گیسٹ ہاؤز میں مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی شہر کے کسان گلی کی پوسانی بائی نامی خاتون کو علاج و معالجہ کے لیے سی ایم ریلیف فنڈ کے تحت (54000) چیک تقسیم کیا اس موقع پر زرعی مارکیٹ کمیٹی چیرمین کرشنا ، زرعی مارکیٹ کمیٹی وائس چیرمین سید آصف ،عبدالاحد ، توٹارامو، بھوجا رام ،سائناتھ ودیگر موجود تھے۔